عزم بہزاد
بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم
ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم
مشاعرہ بیادِ قمر جلالوی
اہتمام : لائبریری و ادبی کمیٹی کراچی کلب
بہ شکریہ : عبدالحفیظ میمن
بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم
ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم
ہر تفصیل میں جانے والا ذہن سوال کی زد پر ہے
ہر تشریح کے پیچھے ہے انجام سے ڈر جانے کا غم
جانے کب کس پر کُھل جائے شہرِ فنا کا دروازہ
جانے کب کس کو آ گھیرے اپنے مر جانے کا غم
یہ جو بھیڑ ہے بے حالوں کی دوڑ ہے چند نوالوں کی
نان و نمک کا بوجھ لیے جلدی سے گھر جانے کا غم
کیسی عزت کیسی شہرت کیا حیرت اور کیا حسرت
تم کو سمٹ جانے کا دکھ ہے مجھ کو بکھر جانے کا غم
دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائے
کسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
عزمؔ اداسی کا یہ صحرا یوں قدموں سے لپٹا ہے
جلنے والوں کو مل جائے جیسے ٹھہر جانے کا غم
عزم بہزاد
Негізгі бет Azm Behzad بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم - Archives of Abdul Hafeez Memon
Пікірлер: 38