نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
آواز: نجیب الرحمٰن ناز
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلوا علیہ و آلہ
جسے چاہا دَر پہ بُلالیا
جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے
یہ بڑے نصیب کی بات ہے
یہ نوازشیں یہ عنایتیں
غمِ دو جہاں سے چھڑا دیا
غمِ مصطفیٰ تیرا شکریہ
ہمیں مرنا جینا سکھا دیا
کبھی خواب میں تیری دید ہو
تری دید ہو میری عید ہو
میں کہوں کہ میرے کریم نے
مرا سویا بھاگ جگا دیا
رخِ مصطیٰ وہ کتاب ہے
جو محبتوں کا نصاب ہے
یہی میرے پیشِ نظر رہے
یہی رات دن میں پڑھا کروں
میں بروں سے لاکھ برا سہی
مگر ان سے ہے مرا واسطہ
میری لاج لے مرے خدا
یہ ترے حبیب کی بات ہے
وہ مَچل کے راہ میں رہ گئی
یہ تڑپ کے دَ ر سے لپٹ گئی
وہ کِسی امیر کی آہ تھی،
یہ کِسی غریب کی بات ہے
تُجھے اے منوّرِ بے نوا
درِ شہ سے چاہئیے اور کیا
جو نصیب ہو کبھی سامنا
تو بڑے نصیب کی بات ہے
Balgahal ula Bikamalihi
Balaghal ula Bikamalehi
Kashafadduja bijamalehi
Jise chaha dar peh bula lia
#NajeebNaz
#mawlid
#milad
#eidmiladunnabi
#naat
#yarasoolallah
#nasheed
Негізгі бет Balaghal Ula Bikamalehi | بلغ العلی بکمالہ | Najeeb Naz
Пікірлер: 38