Bibi Sakina s.a Noha 2023 | Sar e Abbas a.s Sakina Ki Lahad Per Rakhdo | Safdar Kaleem | 13 Safar | 1445H
2023 Muharram Ayyam e aza
RECITER
SAFDAR KALEEN
POET & COMPOSED
ZEESHAN ABIDI
AUDIO
LAWA STUDIO
(MESUM ZAIDI)
VIDEO
THE FOCUS STUDIO
(SAFDAR KALEEN)
CREATIVES
M۔A CREATIONS
__________________
LYRICS
قید خانے میں جب عباسؑ کا سر لایا گیا
بیبیاں رونے لگیں ہوگیا کہرام بپا
یاد جب آئیں سکینہؑ تو کہا واویلا
کبھی ننھی سے لحد دیکھی کبھی سر دیکھا
ہائے رو روکے یہ سجادؑ سے زینبؑ نے کہا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
کتنی حسرت تھی اُسے آئینگے اک روز چچا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
اُسکی آغوش میں جب بابا کا سر آیا تھا
چچا عباسؑ کب آئینگے یہی پوچھا تھا
جب تلک زندہ رہی اُسنے بہت یاد کیا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
اُسکے رخساروں کے حالت نہ بتا پاؤگے
تم سکینہؑ کے مصائب نہ سنا پاؤگے
خود بتادیگی کہاں کسنے طمانچہ مارا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
راہ میں جب بھی سکینہؑ نے اسے دیکھا ہے
شمر نے کھینچ کے بالوں سے بہت مارا ہے
دیکھ لے آج وہ جی بھر کے چچا کا چہرا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
یوں چچا اور بھتیجی کو رلاتے تھے لعیں
جب بھی ناقے سےسکینہؑ کو گراتے تھے لعیں
نوکِ نیزہ پہ ٹھہرتا تھا کہاں سر اِسکا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
کٹ گئے ہاتھ چھدی مشکِ سکینہؑ جسدم
رہ گئی پیاسی بھتیجی تھااسے ایک ہی غم
اپنے اشکوں سے سکینہؑ کو دلاسہ دے گا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
دیکھوعباسؑ کی آنکھیں بھی اُسےڈھونڈتی ہیں
کوئی لے آئے سکینہؑ کو یہی کہتی ہیں
جاؤ سجادؑ ہے بےچین بہت بھائی میرا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
کیسے ذیشان لکھے اور مصائب صفدر
رکھ دیا قبر سجادؑ نے عباسؑ کا سر
ہائے روتے ہوئے جب ثانئ زہراؑ نے کہا
سرِ عباسؑ سکینہؑ کی لحد پر رکھ دو
Subscribe
/ @safdarkaleemvideos
follow
/ nohakhuwansafdarkaleem...
#newnohay2023 #muharram2023 #bibisakinanoha #13safar #newnohay2023 #zindanesham #safdarkaleem #Sareabbas #latestnohay2023
Негізгі бет Музыка Bibi Sakina s.a Noha 2023 | Sar e Abbas a.s Sakina Ki Lahad Per Rakhdo | Safdar Kaleem | 13 Safar
Пікірлер: 18