گلگت۔ مورخہ 7 اپریل 2020 کو ایک عدد نر عقاب (booted eagle male) جو کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان کے عملے نے اس ماہ کے شروع مِیں چھلمس داس سے ریسکیو کیا تھا کو وائلڈؐائف کے عملے نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف فالکنری (آئی اے ایف) کے ایڈوائزر شاہد علی خان کے ہمراہ چھلمس داس میں جہاں اس کا قدرتی مسکن تھا آزاد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ نایاب پرندے کو پارکس اینڈ وائلڈ لائف کے عملے نے مورخہ 5 اپریل 2020 کو چھلمس داس سے خوراک کی کمی کی وجہ سے نیم بیہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا تھا جسے آئی اے ایف کے ایڈوائزر شاہد علی خان کے تعاون سے مکمل علاج کے بعد آزاد کیا گیا۔ محکمہ جنگلات جنگلی حیات و پارکس کا عملہ لاک ڈاون، دیگر پابندیوں اور سختیوں کے باوجود اس وقت بھی میدان میں موجود ہے اور اپنےطفرائض بخوبی ادا کررہے ہیں۔ عملے کی اس جانفشانی اور اعلی کاردکردگی پر سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات، چیف کنزرویٹر/چیف وائلڈ لائف وارڈن گلگت بلتستان، اور کنزرویٹر پارکس و جنگکی حیات گلگت بلتستان نے سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی انتہائی نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود جنگلی حیات کے تحفض کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ اس علاقے کی حیاتیاتی ماحول کو محفوظ اور مربوط رکھا جاسکے۔
Негізгі бет BOOTED EAGLE
Пікірлер: 6