پوسٹ ایڈٹ کرتے ہوٸے ڈیلیٹ ہوگٸی 😢 عشق پرور نے خوب کام کیا ہجر بخشا نہ وصل عام کیا شہر نے نوچ لیں میری آنکھیں میں نے جب ایک خواب عام کیا میری منزل تو اُس سے آگے تھی جس جگہ عشق نے قیام کیا وہ فراموش کر چکا مجھ کو تذکرہ جس کا صبح و شام کیا خود بھی میں تخت سے اُتر آئی جب رِہا آخری غلام کیا ہم نے تو پھر بھی زندگی کر دی آپ نے کیا ہمارے نام کیا ؟ جانے والے پلٹ کے آ گئے ہیں کچھ تو میری صدا نے کام کیا ا#Qamar
Пікірлер: 74