Salam Shab e Ashoora 9 Muharram: Kal raat nahi hoga
ہے آج گُلِ زہراؑ کل رات نہیں ہوگا،
زینبؑ یہ تِرا بھیّا کل رات نہیں ہوگا،
اک وجد میں ہے لشکر کل صبحِ شہادت ہے،
ہر شیرِ ببر یاں پر آمادۂ نصرت ہے،
اصحاب کا یہ جَلْسَہ کل رات نہیں ہوگا،
کل جور و جفا ہوگی زینبؑ ترے بھائی پر،
کٹ جائیں گے بازو بھی دریا کی ترائی پر،
اے بی بی ترا پردہ کل رات نہیں ہوگا،
غازیؑ ابھی زندہ ہے تُو بھی ہے حجابوں میں،
بے مقنع و چادر تُو کل ہوگی خرابوں میں،
چھپنے کے لئے خیمہ کل رات نہیں ہوگا،
پامالِ سُمِ اسپاں قاسمؑ کا بدن ہوگا،
تقسیم کئی ٹکڑوں میں ابنِ حسنؑ ہوگا،
اک رات کا یہ دُلہا کل رات نہیں ہوگا،
لیلی علی اکبرؑ کو، جی بھر کے لگا دل سے،
پھولوں کی طرح بی بی اٹھارہ برس تو نے،
نازوں سے جسے پالا کل رات نہیں ہوگا،
بیٹے کو بصد حسرت تکتے ہیں مرے سرورؑ،
کچھ دیر میں گونجے گی آذانِ علی اکبرؑ،
یہ لہجہ رسالت کا کل رات نہیں ہوگا،
حیدرؑ کی شجاعت کو لوری میں سناتی ہے،
بانوؑ علی اصغرؑ کے جھولے کو جھلاتی ہے،
معلوم ہے یہ جھولا کل رات نہیں ہوگا،
بے حال ہوا جاتا ہے تشنہ دہانی سے،
مُسکان سے توڑے گا یہ حوصلے پانی کے،
یہ تشنہ دہن بچّہ کل رات نہیں ہوگا،
کل دوشِ پیمبرؐ کی زینت تھا جو تن ہائے،
جس کے لئے جنت سے سِل سِل کے لباس آئے،
اُس تن پہ کوئی جامَہ کل رات نہیں ہوگا،
سینے پہ مرے سوجا آ پیاری سکینہؑ تُو،
کل خاک پہ سوئے گی پائے گی کہیں نہ تو،
بابا کا ترے سینہ کل رات نہیں ہوگا،
معصومہ ترے گوہر، کلثوم تِری چادر،
عباس لکھے کیسے، سجاد ترا بستر،
کل رات نہیں ہوگا، کل رات نہیں ہوگا۔
Негізгі бет Hai aaj gul e Zahra s.a, kal raat nahi hoga - Abbas Naqvi (Hur)
No video
Пікірлер: 2