www.daraz.pk/s...
Hazrat nizamuddin auliya R.A ka mehboob-a-ILAHI banne ka waqia
ہندوستان ہمیشہ سے صوفی رشی کا مسکن رہا ہے۔ اس سرزمین نے ایسے ایسے صوفیاء کرام اور سنتوں کو جنم دیا ہے، جنہوں نے اپنی تعلیمات، روحانی تربیت اور پیار محبت سے روئے زمین پر بسنے والوں کو حقیقی خدا سے متعارف کروایا ہے۔ ان کے کارنامے اور ان کے اخلاص نے تاریکی و ظلمت میں ڈوبی انسانیت کو ایک خدا سے متعارف کرایا ہے۔ ان کی شبانہ روز کی ریاضت و عبادت نے گم گشتہ راہ لوگوں کو معبود حقیقی سے رشتہ استوار کرایا ہے۔ ان کی جفا کشی اور عبادات نے پورے پورے علاقے کو انوار و برکات سے مالامال کیا ہے۔ انہیں نامور اور خدا ترس بندوں میں ایک نام سلطان الاولیاء، محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی ذات گرامی ہے۔ آپ ہندوستان کے ان چنیدہ اور منتخب اولیاء کرام میں سے ہیں جنہوں نے زندگی کا ہر لمحہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمت میں صرف کیا ہے۔ آپ سلسلہ چشتیہ کے اس کاروان کے امیر ہیں جس کی بنیاد برصغیر میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے رکھی تھی۔ جسے قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے دہلی میں پروان چڑھایا اور شیخ فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ نے پاکپتن کے علاقوں کو ان علوم سے متعارف کروایا اور جس کی ترویج و اشاعت اور گوشہائے عالم میں پھیلانے کا سہرا شیخ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے سر جاتاہے
#sufi
#sufikalam
#sufi_kalam
Негізгі бет Hazrat nizamuddin auliya R.A ka mehboob-a-ILAHI banne ka waqia
Пікірлер: 1