ll بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ll
l اللهم عجل لوليك الفرج l
Hussain Ibn-e-Ali a.s ki Khatir | Shahid Ali Shahid | Manqabat-2023 |1444 / 2023
VIDEO INFO:
--------------------------------------------------------------------
Kalam | HUSSAIN IBN-E-ALI a.s KI KHATIR
Recite | Shahid Ali Shahid
Poetry | Syed Abuzar Hasnain
Compose | Nayyar Baltistani (skurdu)
Chours | Tariq Purkistani, Salahuddin Yakta, Shahid Ali Shahid
Audio | RWDS (Rao Mutahir)
Video | Mehmood Ali Achoali (SRS Production)
Edit | Turab Zaidi (SRS Production)
Graphics | Creative By Irtaza Jaffri
--------------------------------------------------------------------
#MoulaHussain #ShahidAliShahid #Manqabat2023
𝓕𝓸𝓵𝓵𝓸𝔀 𝓤𝓼 𝓞𝓷 𝓢𝓸𝓬𝓲𝓪𝓵 𝓜𝓮𝓭𝓲𝓪 𝓒𝓱𝓪𝓷𝓷𝓮𝓵𝓼!
𝐈 𝐍 𝐒 𝐓 𝐀 𝐆 𝐑 𝐀 𝐌: / shahidalishahidbaltistani
𝐅 𝐀 𝐂 𝐄 𝐁 𝐎 𝐎 𝐊: / shahidalishahid.official
𝐘 𝐎 𝐔 𝐓 𝐔 𝐁 𝐄: / shahidalishahidofficial
𝐍 𝐄 𝐖 𝐂 𝐇 𝐀 𝐍 𝐍 𝐄 𝐋: / shahidalishahidbaltistani
🅻🆈🆁🅸🅲🆂
ہوئی ہے تخلیق ساری دنیا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
ہمارا جینا ہمارا مرنا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔.
نماز میں ہیں شہِ مدینہؑ
سوار ہے پشت پر نواساؑ
صدائے محبوب آ رہی ہے
حبیبؑ سر اپنا مت اٹھانا
قیام میں ہے نبیؐ کا سجدہ
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
سوالِ اولاد لے کے راہب
جو بابِ عصمت تک آ گیا ہے
یہاں پہ لب شہؑ کے ہِل رہے ہیں
وہاں مقدّر بدل رہا ہے
ہے لوح پر یہ قلم کا سجدہ
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
قضا کی ہر گز نہیں چلے گی
کہا جو شہؑ نے ضرور ہوگا
زمانہ دیکھے گا معجزہ یہ
لبوں سے پڑھ کر خدا کا کلمہ
حبیبؑ ہوگا دوبارہ زندہ
حسین ابنِ علی کی خاطر
۔۔۔۔۔
پہاڑ، سورج، بہار، دریا
ہوا، خلا، چاند اور ستارے
فلک کا خیمہ، زمیں کی چادر
ملائکہ، جنّ و انس سارے
وجود میں آئی ہے یہ دنیا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
یہ روزے رکھنا، زکوٰة دینا
جہاد و امر و نہی، تولّا
نماز و حجّ، خمس کا قرینہ
خدا کے دشمن پہ ہے تبرّا
ادا کریں گے ہر اک فریضہ
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
حرام قبضے، فضول باتیں
لڑائیاں، فسق، جھوٹ، تہمت
انا پرستی و سود خوری
غنا و غیبت، فریب، رشوت
حرام کاموں سے ہو کنارا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
وہ شادیانے ، وہ ڈھول تاشے
وہ نا مناسب اشارے بازی
وہ راگ اور سُر کی تال میلی
کرے جو گانوں کی طرز سازی
سبھی سے نوحوں کو پاک رکھنا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
یہ سا رے گا ما ، یہ پا دھا نی سا
سُروں کی مشقیں کرو یہ گھر پر
جو آ رہا ہے بتاو اُس کو
غریبِ زہراؑ کا ہے یہ منبر
سنبھالنا ہے وقار اِس کا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
نہ رنگ و نسل و زبان دیکھو
نہ ذات و مسلک کی قید رکّھو
رضائے زہراؑ جو چاہیے تو
بِلا تفرّق ہر آدمی کو
پلاو پانی ، کھلاو کھانا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
ہوائے مغرب سے لڑ سکے جو
چراغ ایسا جلایا جائے
یہ ماوں بہنوں کو ، بیٹیوں کو
پیامِ زینبؑ سنایا جائے
تمہیں ہے رکھنا خیالِ پردہ
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
۔۔۔۔۔
سنا دو سب کو خبر ابوذؔر
نشانیاں ہو رہی ہیں ظاہر
درست کر لو سب اپنا قبلہ
کہ آ رہے ہیں امامِ آخرؑ
چراغِ نصرت جلائے رکھنا
حسینؑ ابنِ علیؑ کی خاطر
(Official Video) © 2023 Shahid Ali Shahid
Негізгі бет Hussain Ibn-e-Ali a.s Ki Khatir | Shahid Ali Shahid | Manqabat-2023 |1444 / 2023
Пікірлер: 152