Hussain Kaisa Ho | Rizwan Zaidi, Sajjad Zaidi & Mesum Zaidi | New Manqabat 2024
Written By Shayer e Bab Ul Hawaij Noor Ali Noor (Chicago USA)
Composed by Sayyed Zaire Naqvi (Canada)
Arrangements by Sajjad - Mesum
Audio By One Ten Media, Rizwan Zaidi
DOP Sharim Naqvi
Video Edit by One Ten Media, Karachi
KZitem | • Hussain Kaisa Ho | Riz...
Koyal | www.koyal.pk/a...
Deezer | www.deezer.com...
Itunes | itunes.apple.c...
Spotify | open.spotify.c...
Amazon | music.amazon.c...
Hungama | www.hungama.co...
CODES FOR CELLPHONE RING BACK TONES (Pakistan only)
Telenor | 5223124537
Zong | 830296
Ufone | 60035273
#manqabat #hussain #rizwanzaidi #sajjadzaidi #mesumzaidi
Connect with Rizwan Zaidi:
Facebook: / rizwanzaidiofficial
Soundcloud: / rizwanzaidiofficial
Twitter: / rizwanzaidi110
KZitem: / rizwanzaidiofficial
Instagram: / rizwanzaidiofficial
Official Website: www.rizwanzaidi...
Tik Tok: / rizwanzaidiofficial
خدا یہ سوچ رہا ہے ، حسینؑ کیسا ہو
ازل پہ مسندِ وحدت سجائی جا چکی تھی
رسولِ حق کی تجلی دکھائی جا چکی تھی
علیؑ کے نور کی مشعل جلائی جا چکی تھی
ردائے پردہِ قدرت اُٹھائی جا چکی تھی
خدا نے سوچا خدائی کی کوئی زین بھی ہو
حسنؑ بھی آ چکا، اِن میں کوئی حسینؑ بھی ہو
جہاں کا ذکر ہے اُس جا جہان تھا ہی نہیں
تھا وہ زمانہ کہ کوئی زمان تھا ہی نہیں
زمین تھی ہی نہیں آسمان تھا ہی نہیں
حجاب کوئی وہاں درمیان تھا ہی نہیں
بس اِک ارادہ کہ سب گُل بدن مکمل ہوں
حسینؑ آئے تو پھر پنجتنؑ مکمل ہوں
حسینؑ ہو مگر آخر حسینؑ کیسا ہو
میں خود ہوں غیب تو ظاہر حسینؑ کیسا ہو
مطہرات میں طاہر حسینؑ کیسا ہو
کسی کے جیسا نہ ہو، پھر حسینؑ کیسا ہو
ہر ایک پہلو ہر اِک نقش ٹھیک ٹھیک رہے
بنے یہ ایسا کہ چودہ میں لاشریک رہے
میں ہوں خدا، سو خدائی کی زین کیسا ہو
نبیؐ کا ناز شہہِ مشرقینؑ کیسا ہو
جنابِ سیدہ زہراؑ کا چین کیسا ہو
خدا یہ سوچ رہا ہے حسینؑ کیسا ہو
ضیائے نور کا حصہ ہو پر جدا سا لگے
خدا نہ ہوتے ہوئے یہ خدا خدا سا لگے
مِرا ارادہ ہے خلقت کی انتہا ہو حسینؑ
مرے جمالِ تجلی کی اِک ضیاء ہو حسینؑ
نبوتوں کے لئے باعثِ بقا ہو حسینؑ
خدا نے خود سے کیا مشورہ کہ کیا ہو حسینؑ
جو میرا نور ہیں اُن سب کا نورِ عین بنے
میں خود کو جسم میں ڈھالوں تو پھر حسینؑ بنے
خدا نے چاہا کہ نورِ حسینؑ کی ہو نمود
خدا نے چاہا کہ ہو نورِ کبریا کا وجود
خدا نے چاہا پڑھے خود مرا حبیبؐ درود
خدا نے چاہا اِکٹھے ہوں انبیاء کے سجود
پھر اِن کو ڈھال کے ایسا اثر بنائوں میں
سناں پہ بول سکے جو وہ سر بنائوں میں
میں اِس میں اپنے سبھی ممکنات بھی رکھ دوں
میں اِس میں نور کی اِک کائنات بھی رکھ دوں
میں اِس کے ہاتھ میں موت و حیات بھی رکھ دوں
میں اِس کی ذات میں اپنی صفات بھی رکھ دوں
بنے یہ ایسا کہ نازوں کا ناز ہو جائے
جو اِس کو سوچ لے اُس کی نماز ہو جائے
چراغِ نور سرِ کوئے شب دکھائی دے
مری رضا ہے کہ میرا سبب دکھائی دے
دکھائی کوئی نہ دے جب یہ تب دکھائی دے
جو اِس کے بعد بنے با ادب دکھائی دے
صدا سے اِس کی ہی کُن کی صدا بنائوں میں
بنا لوں اِس کو تو پھر انبیاءؐ بنائوں میں
میں اِس کی راہ کی مٹی سے انبیاء ڈھالوں
جبیں کے عرق سے میں سارے اولیاء ڈھالوں
مری رضا ہے کہ میں اپنا مدعا ڈھالوں
بدن میں آج رسولوں کی انتہاء ڈھالوں
ظہور ہو گا سرِ عرش اِس قرینے سے
فرشتے ڈھالوں گا شبیرؑ کے پسینے سے
YEAR 2024 MANAQIB
TRIBUTE TO MIR HASAN MIR
• Tribute To The Living ...
KARAM KIYA HAI
• Karam Kiya Hai | Mesum...
AAJ KAY DIN
• AAJ KAY DIN | SAJJAD Z...
FATIMA HAI
• Fatima Hai | Manqabat ...
ALI AATAY HAIN
• Ali Aatay Hain | Manqa...
MUST NAZRAIN
• Agaya Mustafa Ka Piyar...
TIFLAN E MUSLIM
• Tiflan e Muslim | Sajj...
KHUDAI HAI SARI
• Khudai Hai Sari | Sajj...
HUSSAIN KAISA HO
• Hussain Kaisa Ho | Riz...
ROZA TO DEKHIYE
• Roza To Dekhiye | Rizw...
Негізгі бет Hussain Kaisa Ho | Rizwan Zaidi, Sajjad Zaidi & Mesum Zaidi | New Manqabat 2024
Пікірлер: 50