حدیث . جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں
"اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں ، اور شیطانوں کو قید کردیا جاتا ہے"
جب رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو
جنت کےدروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں
شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں
ہر شب کو ایک منادی پُکارتا ہے اے خیر کے چاہنے والے آگے بڑھ اور شر کا ارادہ کرنے والے پیچھے ہٹ
اللہ تعالی اس ماہ مبارک کی برکت سے بے حساب آدمیوں کو دوزخ سے خلاصی نصیب فرماتا ہے
اس ماہ میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے
نفل کام کا اجر فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضوں کے بقدر عطا کیا جاتا ہے
اس مہینہ کو صبر و غم خواری کا مہینہ قرار دیا گیا ہے
اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے
اس مہینہ کا عشرہ اول رحمت ، عشرہ ثانی مغفرت اور عشرہ آخر دوزخ سے چھٹکارے کا ذریعہ ہے
اس مہنیہ کی آخری رات میں اللہ تعالیٰ اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ داروں کے لیے مغفرت کا اعلان فرماتے ہیں
اس مبارک مہینہ میں اللہ تعالی اپنے بندوں کی طرف خصوصیت سے متوجہ ہو جاتے ہیں خاص رحمت نازل فرماتے ہیں ، گناہوں کو معاف فرماتے ہیں اور دُعاوٴں کو قبول فرماتے ہیں
ہر شب وروز میں مسلمان کی ایک دُعا تو ضرور قبول ہوتی ہے
بندوں کا ایک دوسرے سے اعمال میں برھنے کی کوشش کرنا دیکھ کر اللہ تعالیٰ خوش ہوتے اور فرشتوں کے سامنے فخر فرماتے ہیں
اس مہینے کی ہر رات میں ایک پکارنے والا خدا کی طرف سے پکارتا ہے کہ کوءی ہے مانگنے والا کہ میں اس کو دوں ہے کوءی توبہ کرنے والا کہ میں اس کو معاف کروں ہے کوءی مغفر ت چاہنے والا کہ میں اس کو بخش دوں
اللہ تعالی کی تمام کتابیں اسی ماہ میں نازل ہو ئیں
#ramzanhadees #ramzan2022 #ramadan @Urdu Coverage
Негізгі бет Ойын-сауық Jb Ramzan aata hai to Jannat ke darwaze khol diye jate hain, aor Jahanum ke band 2022 Ramadan Hadees
Пікірлер: 2