Naat Sharif
Poetry: Hafeez Taib
Voice: Najeeb ur Rehman Naz
کلام جناب حفیظ تائب
خوشبو ہے دو عالم میں تری اےگُل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ
گُل چیدہ: منتخب پھول
اوصافِ حمیدہ: قابلِ تعریف اخلاق و عادات
تُجھ سا کوئی آیا ہے نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی عالم کا جریدہ
عالم کا جریدہ :صحیفۂ کائنات، دنیا
مضمَر تری تقلید میں عالم کی بھلائی
میرا یہی ایماں ہے یہی میرا عقیدہ
اے رحمت عالم تری یادوں کی بدولت
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
قلبِ تپیدہ: بیقرار دل
خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ
بہ دامان دریدہ: پھٹا ہوا دامن لے کر
سیرت ہے تری جوہرِ آئینہء تہذیب
روشن ترے جلوں سے جہانِ دل و دیدہ
اے ہادیٴ برحق تری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ
شنیدہ: سنا ہوا
تو روحِ زمن رنگِ چمن ابرِ بہاراں
تو حسنِ سخن شانِ ادب جانِ قصیدہ
یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ
شاخِ بُریدہ: ٹوٹی ہوئی شاخ
#NajeebNaz
#hafeeztaib
#naat
#mawlid
#eidmiladunnabi
#milad
#nabi
#yarasoolallah
#mawlidunnabi
#nasheed
#naatsharif
#naats
#mawlidunnabi
#حفیظ_تائب
#نعت_شریف
#نعت
#نشید
#یارسول_اللہ
#نجیب_ناز
#ثنا_خوانی
Негізгі бет Музыка Khushboo Hai Do Alam Mein | Hafeez Taib | Najeeb Naz | خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ
Пікірлер: 18