یہ محفل جناب قاری مشتاق صاحب لال پل والے کے گھر مورخہ 21.7.2024 کو ہوئی جس میں جناب لیجنڈ ثنا ء خواں عبدالمجید نظامی صاحب نے اپنی زندگی کی آخری محفل میں نعت منقبت امام عالی مقام ؑ صورت ہے کملی والے دی صورت حسین ؑ دی پڑہی اور چار دن بعد یعنی مورخہ 26.7.2024 بروز جمعتہ المبارک بعد ادا کرنے نماز فجر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔یوں ساری زندگی سرکارﷺ کی مدحا سرائی میں گزارنے کے بعد تقریبا 80 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔میں نے اپنے باپ کی آنکھوں میں ساری زندگی سرکارﷺ کی محبت میں انکھوں کو نم ہی دیکھا ہے۔ اور میں خدا کو حاضر ناظر جان کر قسم کھاتا ہوں کہ میں نے آجتک کسی اور کی یہ کیفیت کم ہی دیکھی ہے کہ سرکار ﷺ اور آپ کی آل کا جب بھی زکر ہوتا تو فورا سے پہلے آنکھیں نم ہو جاتی تھی۔ حافظہ ایسا تھا کہ مجھے کہنا کہ میں نے یہ کلام 50 سال پہلے سنا تھا اللہ نے حافظہ بھی کمال کا دیا تھا۔ اور نعت میں جو گرہ وہ لگاتے تھے میں نے وہ بھی کسی سے نہیں سنی۔اللہ عاشق رسول ﷺ کے درجات بلند کرے اور ان کو سرکارﷺ کی قربت عنایت کرے ۔ آمین، دعا گو ثناء خوان رسول رابا عابد مجید نظامی جعفری رحمانی۔
Негізгі бет kida dukh har wailay Ishaq Nizami Sab | ثناء خواں رسول ﷺ عبدالمجید نظامی صاحب کی آخری محفل نعت
Пікірлер: 3