سقوط مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کا وہ المیہ ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔
اس المیہ کے پس منظر میں بہت سے سیاسی و فوجی کردار موجود تھے ۔
سیاست دانوں کی ناکامی سے فوجی آپریشن میں ناکامی تک بہت سی داستانیں ہیں جو کہ بیان کی جاتی رہتی ہیں
منیر احمد منیر صاحب نے اس المیہ کے پس منظر میں اس وقت کے فوجی و سیاسی منظر نامے کو جاننے کے لیے پانچ اہم شخصیات کے انٹرویو کیے جو اس کتاب میں موجود ہیں ۔
اس کتاب کا پیش لفظ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے جس میں جناب منیر صاحب نے قائد اعظم کی اسٹاف کالج کو ئٹہ کی تقریر جس میں آپ نے فوج کو پاکستان کے آئین کی پابندی کا حکم دیا تھا اس سے مشرقی پاکستان کی بڑھتی محرومیوں ۔اس میں مغربی پاکستان کے حکمرانوں کا کردار ۔ وہاں زبان کے نام پر منفی سرگرمیوں۔ مجیب الرحمن کے کردار ۔ ہندوستان کی مشرقی پاکستان اور اس کے رہنماؤں سے روابط اور کمیونسٹ سرگرمیوں سمیت بہت سی اہم تاریخی باتوں اور واقعات سے پردہ اٹھایا ہے ۔
امید ہے کہ یہ کتاب المیہ مشرقی پاکستان کے بہت سے پہلوؤں کو تاریخ کے صفحات پر آشکار کرنے میں مدد دے گی۔
اشفاق احمد کراچی
Негізгі бет المیہ مشرقی پاکستان ۔ پانچ کردار۔منیر احمد منیر ۔آتش فشاں لاہور
Пікірлер: 6