ایک معیاری معلم ہمیشہ طالب علم ہوتا ہے۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے اساتذہ کا معیار بلند کرنا ضروری ہے۔ بےشک! معیاری معلم کے اندر ان بیان کردہ صفات کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک معلم کے اندر ان تمام صفات کو کیسے مجتمع کیا جائے۔ میری ناقص رائے میں اساتذہ کا معیار بلند کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اساتذہ کی تقرری ایک خاکروب کی تنخواہ پر نہ کی جائے بلکہ اعلیٰ تنخواہ پر ہو۔ ( مسلمانوں کے قبضۂ قدرت میں جو ادارے ہیں وہاں پر تو مدرسین کا حال ابتر ہے۔) اگر معلمین کو بہترین معاوضہ دیا جائے تو اس صورت میں اس پیشے کو باصلاحیت (talented ) لوگ اختیار کریں گے جو معیار تعلیم کو بلند کرنے میں یقیناً مددگار ثابت ہوں گے۔ معاشی اعتبار سے فارئغ البال مدرس سے ہی ان صفات سے متصف ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔
Пікірлер: 8