#muharram #poetry #sarwarhussainnaqshbandi
Topic: Muharram ul Haram
Poet: Dr. Sarwar Hussain Naqshbandi
Released on: SHN TV
Dated: July 12, 2024
Urdu Lyrics
یہ ظلمتوں کا چاک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
فلک پہ اس کی دھاک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
لب مہ و نجوم پر ہیں اب بھی اس کے تذکرے
شفق سی تابناک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
یہ کیا کیا حسین نے کہ اب بھی اس زمین پر
ستم گروں کی ناک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
ملی ہوئیں محبتوں کی سرحدیں ہوں جس طرح
عجب یہاں تپاک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
اذیتوں کے قہر کا اور انتہائے صبر کا
یہاں پہ اشتراک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
زمانے بھر کی حیرتوں کا اس زمیں پہ آج بھی
طویل انہماک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
صداقتوں کی اس جگہ رقم ہوئی ہے داستاں
یہ مصلحت سے پاک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
شکست و فتح کے یہاں اصول ہی بدل گئے
یہ کربلا کی خاک ہے یہ کربلا کی خاک ہے
Негізгі бет Manqabat 2024 | Ye Karbala Ki Khak Hey | Dr. Sarwar Hussain Naqshbandi | SHN TV
Пікірлер: 9