Az. Allama Salman Fareedi Misbahi Sahab Qibla
میرے عسجد میاں
مسلکِ اعلیٰ حضرت کے روحِ رواں
میرے عسجد میاں، میرے عسجد میاں
قائدِ اہلِ حق ، دینِ کے پاسباں
میرے عسجد میاں، میرے عسجد میاں
ہے وہی نور ، اَفکار و کردار میں
بولتا ہے وہی لہجہ گفتار میں
ذاتِ اختر رضا کے چمکتے نشاں
میرے عسجد میاں، میرے عسجد میاں
آپ آئے تو انوار یوں چھاگیے
ایسا لگتا ہے اختر رضا آگیے
کہہ رہی ہے یہی جھوم کر ہر زباں
میرے عسجد میاں میرے عسجد میاں
یادِ مرشد کا غم جب بھی تڑپاتا ہے
دیکھ کر آپ کو چین آجاتا ہے
اہلسنت کے ہیں آپ آرامِ جاں
میرے عسجد میاں میرے عسجد میاں
کفر و باطل پہ طاری ہوئ کپکپی
اُس طرف سنیت کی بہار اگئ
لے کے پیغام حق ، آپ پہنچے جہاں
میرے عسجد میاں میرے عسجد میاں
نور میں آج سب ہیں نہائے ہوئے
بھیک لینے ستارے ہیں آئے ہوئے
بن کے فیض رضا، جلوہ گر ہیں یہاں
میرے عسجد میاں میرے عسجد میاں
جان و دل اِس گُل سنیت پر فدا
جس نے ڈالی نظر ، جھوم کر کہہ اٹھا
اپنے بابا کے جلوؤں سے ہیں ضوفشاں
میرے عسجد میاں ، میرے عسجد میاں
تھام لو اِن کا دامن سنور جاؤگے
سارے سچوں کا لطف و کرم پاؤگے
اے فریدی صداقت کے ہیں ترجماں
میرے عسجد میاں، میرے عسجد میاں
- - - - - - - -
از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان
Негізгі бет Ойын-сауық Mere Asjad Miya(n) | New Kalam 1442/2021 | Allama Fareedi Misbahi Sahab Qibla | Hafiz Ilyas Barkati
Пікірлер: 145