Meri Zeest Pur Mussarat Kabhi Thi Na Hai Na Ho Gi | Pir Naseer Ud Din Naseer | میری زیست پر مسرت
Like | Share | Comment | Subscribe Our Channel Makhdoom Production
کلام پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ
میری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
مجھے حسن نے ستایا مجھے عشق نے مٹایا
کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
وہ جو بے رخی کبھی تھی وہی بے رخی ہے اب تک
مرے حال پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
وہ جو حکم دیں بجا ہے مرا ہر سخن خطا ہے
انہیں میری رورعایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
جو ہے گردشوں نے گھیرا تو نصیب ہے یہ میرا
مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
ترے در سے بھی نبا ہے در غیر کو بھی چاہے
مرے سر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
ترا نام تک بھلا دوں تری یاد تک مٹا دوں
مجھے اس طرح کی جرات کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
میں یہ جانتے ہوئے بھی تری انجمن میں آیا
کہ تجھے مری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی
تو اگر نظر ملائے مرا دم نکل ہی جائے
تجھے دیکھنے کی ہمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
جو گلہ ہے تم سے تو سمجھ کے تم کو اپنا
مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
ترا حسن ہے یگانہ ترے ساتھ ہے زمانہ
مرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
یہ کرم ہے دوستوں کا جو وہ کہہ رہے ہیں سب سے
کہ نصیر پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
#makhdoomproduction #pirnaseeruddinnaseer #peernaseeruddinpoetrystatus #golrasharifqawwali #ghazal #qawwali
Негізгі бет Meri Zeest Pur Mussarat Kabhi Thi Na Hai Na Ho Gi|Kalam Pir Naseer Ud Din Naseer| میری زیست پر مسرت
Пікірлер: 1