ابو الحارث (شیر) کی کربلا میں آمد :
✍️ ابو الحارث 🚩🚩
امام حسین (ع) نے ایک چھوٹا سا شیر رکھا ھوا تھا ۔ جسکا نام ابو الحارث تھا اسکو مولا (ع) سے بہت پیار تھا ۔ چونکہ مولا حسین (ع) کا گھر مسجد کے ساتھ ھی تھا ۔ وہ شیر باھر بیٹھا رھتا تھا ۔ وقت گزرتا گیا شیر جوان ھو گیا ۔ کچھ صحابیوں کو تکلیف اور حسد اتنا ھوا ابو الحارث کا ۔ کہ انھوں نے منصوبہ بنایا کہ اس شیر کو مدینے میں نہیں رھنے دیں گے ۔ آخر وہ نبی (ع) کے پاس آئے اور کہنے لگے :
یا رسول الله (ص) حسین (ع) کا شیر جوان ھو گیا ھے ۔ ھمیں ڈر ھی رھتا ھے ۔ کہ کہیں ھمیں کاٹ ھی نہ لے ۔ جنگل کی چیز ھے جنگل میں ھی اچھی لگتی ھے ۔ نبی الله (ص) اسکو جنگل نہ چھوڑ آئیں ??
نبی پاک (ع) نے فرمایا :
کل تم کو یہ شیر مدینے میں نظر نہیں آئے گا .....
شام کو نبی پاک (ص) امام حسین (ع) کے پاس آئے ، پیار کیا اور فرمایا ۔ بیٹا حسین (ع) تمہارا شیر تو جوان ھو گیا ھے ۔ امام حسین (ع) مسکرائے اور نانا جان (ص) کی گردن میں بانہیں ڈال کر بولے ۔ جی نانا جان (ص) جیسے جیسے بڑا ھوتا جار ھا ھے ۔ مجھ سے محبت زیادہ کرتا جا رھا ھے ۔ میرے بغیر نہ رھتا ھے ۔
نبی پاک (ص) نے فرمایا :
حسین (ع) بیٹا آپکے نانا کے صحابی ڈرتے ھیں اس سے ... وہ نماز کے لیئے آتے ھیں ۔ انکو ڈر ھے کہ یہ انکو کوئی نقصان نہ پہنچائے ۔ بیٹا اسے آزاد نہ کر دیں ۔
یہ کہنا تھا ۔ کہ اتنے بڑے بڑے آنسو امام (ع) کے رخسار پر آئے ۔ مگر مسکرا کر فرمایا :
نانا جان (ص) آجکا دن نکال لیں ۔ کل ابو الحارث اپکو نظر نہیں آئے گا . نبی پاک (ص) نے فرمایا ۔ بیٹا حسین (ع) آجکے دن کیا کرو گے ??
امام (ع) روئے اور فرمایا :
نانا جان دیکھیں ۔ باھر شام ھو گئی ھے اور یہ وقت کسی کو گھر سے باھر نکالنے کا نہیں ھے ۔
نبی پاک (ص) نے مولا حسین (ع) کو سینے سے لگا لیا ۔ جب مولا تہجد کے وقت شیر کو خوراک دینے آئے تو ابو الحارث نے کہا ۔ مولا (ع) آج اتنی جلدی احسان ، مولا (ع) نے ساری بات ابو الحارث کو بتائی . ابو الحارث نے کہا : ٹھیک ھے مولا (ع) میں جاتا ھوں ۔ پر ایک شرط ھے پھر ایک دفعہ ملاقات ضرور ھو ۔۔۔۔۔۔
امام (ع) نے فرمایا :
تاریخ یاد کر 61 ھجری 10 محرم ۔
میدان کربلا کے ٹیلے کے پاس سے تمہیں ایک آواز آئے گی ۔ بس اس آواز پر چلے آنا ، مجھ سے ملاقات ھو جاۓ گی ۔
ابو الحارث نے کہا ۔
مولا آواز کون دے گا ... آپ ???
آپ نے فرمایا : نہیں !!
آپ (ع) کا بھائی عباس (ع) ???
آپ نے رمایا : نہیں !!
تو پھر .... ??
امام (ع) روئے اور فرمایا ۔ اماں فضہ (س) آواز دینگی ۔ (آج بھی کربلا معلے میں وہ مقام موجود ھے ۔ جہاں کھڑے ھو کر بیبی فضہ (س) نے ابو الحارث شیر کو آواز دی تھی ۔
#karbala #lion #jnabefizza
Негізгі бет Ойын-сауық Mqam Sher e Fizza Karbala | Abul Haris Lion in Karbala | Lion of Imam Hussain | Lion
Пікірлер: 2