#Urdu_Naat
#naatsharif
#naat
#original
#islamic
نعت پاک مصطفیٰ
حبیب الاحباء ملقب حبیبی
طبيب الاطباء معزز طبیبی
مرا خاتمہ اس طرح ہو خدایا
کہ ہو لب پہ کلمہ بحق حبیبی
ہمیں جس نے دی دعوت حق و ایماں
ہمارے ہیں آقا وہ اعلیٰ خطیبی
گنا جاؤں میں بھی غلاموں میں تیرے
عطا ہو مجھے بھی یہی خوش نصیبی
کریمی کے در پہ ہے شاہی سے بڑھ کر
حضوری. گدائی. فقیری. غریبی
ترا در مطب اور دوا خاک در ہے
جہاں سے جدا تیری شان طبیبی
لطیفی جو سودائے مصطفیٰ ہیں
وہی رحمت خاص کے ہیں قریبی
تخلص :لطیفی وفات 20 اپریل بروز منگل 2021
Негізгі бет #NaatPak
Пікірлер: 7