Nazam: Qasam Khuda Ki Khalifa Khuda Banata Hai - قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے
Written by: Abdul Kareem Qudsi Sb
Recited by: Murtaza Mannan
@Khilafat Day
#NewNazm #AhmadiyyaNazm #KhilafatNazm
Please Like, Share and Comment. Jazakallah
Email: ahmadighulamyt@gmail.com
TikTok: / ahmadighulam
Twitter: / ahmadighulam1
Insta: instagram.com/ahmadighula...
"قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے"
فضائے غم میں سکینت کے ابر لاتا ہے
دلوں کی کھیتیوں میں تمکنت اگاتا ہے
وہ اپنے نور سے اک شکل سی بناتا ہے
دلوں پہ مہر اطاعت وہی لگاتا ہے
وہ اپنا فیصلہ دنیا کو پھر سناتا ہے
قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے
قسم خدا کی یہ دنیا کہ بس کی بات نہیں
قسم خدا کی زمانے کا اس میں ہاتھ نہیں
قسم خدا کی کوئ انتخاب ذات نہیں
قسم خدا کی کوئ جیت کوئ مات نہیں
وہ جس کو چنتا ہے سب کو نظر بھی آتا ہے
قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے
نہ اہلِ زر کا نہ دنیا کا کوئ کام ہے یہ
نہ رنگ و نسل قبیلے کا احترام ہے یہ
خدائے کعبہ کا بخشا ہوا مقام ہے یہ
خدا کا اپنا بنایا ہوا نظام ہے یہ
وہ اس نظام کو ہر حال میں بچاتا ہے
قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے
در حبیب پہ دھونی رما کے بیٹھ گیا
جو شرم صدر سے قدموں میں آکے بیٹھ گیا
جو اس کی راہ میں آنکھیں بچھا کہ بیٹھ گیا
نکل کہ دھوپ سے چھاؤں میں آ کے بیٹھ گیا
بچے گا وہ جو اطاعت کے گیت گاتا ہے
قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے
وہ روشنی ہے جو مدھم کبھی نہیں ہوگی
غبارِ وقت میں یہ اور بھی حسیں ہوگی
اسی کہ نور سے روشن ہر اک جبیں ہوگی
علاؤہ اس کے خلافت کہیں نہیں ہوگی
زمیں پہ آسماں گویا اتر کہ آتا ہے
قسم خدا کی خلیفہ خدا بناتا ہے
Khalifa Dil Hamara Hai
#JalsaSalanaUk2021
#Khilafat
#mtaonline1
#2021
#27
#April
#Naat
#Nasheed
#Islam
#Ahmadiyya
#Nazm
#Naat
#Nazam
#Allah
#Islam
#Muhammad
#Quran
#Ahmadiyya
#Peace
#Intekhab-e-Sukhan
#mta
#Islam Populer
#Islamic Teacher
#Islam Advisor
#Islamic Group
Негізгі бет Музыка New Khilafat Nazm نئی نظم Murtaza Mannan - Qasam Khuda Ki Khalifa Khuda Banata Hai - Islam Ahmadiyya
Пікірлер: 215