محمد علی ظہوری کی لکھی ہوئی نعت اور نجیب الرحمن ناز صاحب کی دل سوز آواز میں پیش خدمت ہے
نگاہِ رحمت اٹھی ہوئی ہے وہ سب کی بگڑی بنا رہے ہیں
کھلا ہوا ہے کریم کا در، بھرے خزانے لٹا رہے ہیں
فلک کا سینہ دمک رہا ہے زمیں کا گلشن مہک رہا ہے
چھڑے ہیں صلِ علیٰ کے نغمے حضور تشریف لارہے ہیں
نہ ان سا کوئی عظیم دیکھا، نہ ایسا درِ یتیم دیکھا
زمانہ ٹھکرا رہا ہے جن کو، انھیں وہ سینے لگا رہے ہیں
کرے گا یہ حشر بھی نظارا بنیں گے مشکل میں وہ سہارا
کریں گے سب انتظار ان کا، وہ آرہے ہیں وہ آرہے ہیں
بروزِ محشر بوقت پرسش مجھے جو دیکھا فرشتے بولے
اِدھر پریشان کیوں کھڑے ہو تمہیں تو آقا بُلا رہے ہیں
نبی کی توصیف اللہ اللہ کہ داد جبریل دے رہا ہے
ظہوری کیا خوش نصیب ہیں جو نبیﷺکی نعتیں سنا رہے ہیں
#naat2022 #adbimehfil #urdunaat
ادبی محفل کو سبسکرائب کریں
Негізгі бет Nigahe Rehmat Uthi Hui Hai
Пікірлер: 3