Talimat e Golra Sharif |TGS|
Muharram 2022
Muharram 1444 Hijari
Mehfil e Sama
Golra Sharif Qawali
RARE Qawali's Collection
Qawali's:
Koi Pochay To Hum Keh Dain Ky Chahat Aisi Hoti Hai,
Thay Lakhoon Me Bahatar Tan He Tasleem O Raza Waly,
Ali Ky Ishq Ka Beemar Beemar E Muhammad Hai
Voice: Haji Ijaz Hussain Darbari Qawal Golra Sharif
Presented By: Talimat e Golra Sharif
پیشکش: تعلیماتِ گولڑہ شریف
تعلیمات گولڑہ شریف
محرم 2022
محرم 1444 ہجری
محفلِ سماع
گولڑہ شریف قوالی
نایاب قوالیاں
قولایاں:
کوئی پوچھے تو ہم کہہ دیں کہ چاہت ایسی ہوتی ہے،
تھے لاکھوں میں بہتّر تن ہی تسلیم و رضا والے،
علی کے عشق کا بیمار بیمار محمد ہے
بآواز: حاجی اعجاز حسین درباری قوال گولڑہ شریف
Lyrics:
کوئی پوچھے تو ہم کہہ دیں کہ چاہت ایسی ہوتی ہے
تعشُق اِس کو کہتے ہیں مبحت ایسی ہوتی ہے
جو کہلاتے ہیں عاشق اُن کی حالت ایسی ہوتی ہے
محبّت کے جو لائق ہے وہ صُورت ایسی ہوتی ہے
گلا سجدے میں کٹوایا نہ جُنبش کی نہ دم مارا
رہا مشغولِ یادِ حق عبادت ایسی ہوتی ہے
کٹاۓ سَر مگر راضی رہے مرضیِ مولا پر
جو آلِ مُصطفٰےؐ ہے اُن کی ہمت ایسی ہوتی ہے
لہو کی موج میں ڈوبا بچایا سب کو طوفاں سے
گنہکاروں کی کشتی کی حفاظت ایسی ہوتی ہے
قُریشی پِھر بنی ھاشم حَسنؑ جس کا برادر ہو
علیؑ بابا نبیؐ نانا شرافت ایسی ہوتی ہے
چڑھا کر نیزے پہ عاشق کا سَر افراز فرمایا
شہیدوں کی جماعت کی اِمامت ایسی ہوتی ہے
تھے لاکھوں میں بہتّر تن ہی تسلیم و رضا والے
حقیقت میں خدا اُن ؑ کا تھا اور وہ ؑ تھے خدا والے
کسے نے جب وطن پوچھا تو یوں حضرت ؑ نے فرمایا
مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا والے
حسین ؑ ابنِ علی ؑ کی کیا مدد کر سکتا تھا کوئی
وہ ؑ مُشکل کُشا تھے اور تھے مُشکل کُشا والے
زہے قسمت علی ؑ والے ہمیں دنیا سمجھتی ہے
علی ؑ والے نبیﷺ والے، نبیﷺ والے خدا والے
یہ نعرہ حر ؑ کا تھا جس وقت فوجِ شام سے نکلا
کہ دیکھو یوں نکلتے ہیں جہنم سے خدا والے
دوائے دردِ عصیاں پنجتن ؑ کے گھر سے ملتی ہے
زمانے میں یہی مشہور ہیں دارالشفاء والے
علی ؑ کے عشق کا بیمار بیمارِ محمدﷺ ہے
علی ؑ کے چاہنے والا طلبگارِ محمدﷺ ہے
زمانہ جانتا ہے آپ نے کیا کیا نہیں پایا
کسی نے بھی نہیں پایا جو پایا آپ نے پایا
حسین ؑ ابن علی ؑ کے سر پہ ہے اللہ کا سایہ
گدائے کوچہء شبیر دلدارِ محمدﷺ ہے
سخی ایسے کہ جن پر خود سخاوت ناز کرتی ہے
امام ایسے کہ جن پر خود امامت ناز کرتی ہے
شہید ایسے کہ جن پر خود شہادت ناز کرتی ہے
تو سچ پوچھو تو یہ دربار دربارِ محمدﷺ ہے
مٹے ایسے کے مٹ کر پھر شجاعت زندہ کر ڈالی
حمیت زندہ کر ڈالی صداقت زندہ کر ڈالی
رسولِ پاکﷺ کی اعظم شریعت زندہ کر ڈلی
اسے کہتے ہیں عاشق یہ وفادارِ محمدﷺ ہے
#Talimat_e_Golra_Sharif
#Golra_Sharif_Qawali
#Pir_Of_Golra_Sharif
#Pir_Sahib_Golra_Sharif
Thanks For Watching Video
ویڈیو دیکھنے کا شکریہ
For More Videos Subscribe Channel & Ring Bell Also
مزید ویڈیوز کے لیے چینل سبسکرائب کریں اور گھنٹی کا بٹن بھی دبائیں
Негізгі бет Ойын-сауық Qawali's Collection - Koi Pochay To Hum - Thay Lakhon Me - Ali Ky Ishq Ka Bemar - Muharam 2022 |TGS|
Пікірлер: 10