اس ویڈیو میں آپ سنیں گے شرارتی لڑکے اور بھیڑیے کی کہانی۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک شرارتی لڑکا رہتا تھا۔ وہ روز بھیڑیں چرانے کے لئے قریبی پہاڑی پر لے جاتا تھا۔ ایک دن پہاڑی پر بیٹھے بیٹھے اس کو ایک شرارت سوجھی۔شرارتی لڑکا اپنے پورے زور سے چلانے لگا۔ بھیڑیا آیا بھیڑیا آیا بھیڑیا آیا! اس کی آواز گاؤں والوں نے سنی تو گاؤں لوگ اس کی مدد کے لیے سب کے سب ہانپتے کانپتے پہاڑی کے اوپر پہنچ گئے تاکہ بھیڑئیے کا مقابلہ کیا جاسکے اور بھیڑوں کو بھیڑیے کے شکار سے بچایا جا سکے۔پہاڑی کے پاس پہنچ کر کیا دیکھتے ہیں،شرارتی لڑکا پہاڑی پر کھڑا ہو کر گاؤں والوں کی بیوقوفی پر ہنس رہا ہے ۔گاؤں والے سمجھ گئے کہ اس لڑکے نے شرارت کی ہے ۔ گاؤں کے لوگ اس کو برا بھلا کہتے ہوئے واپس گاؤں کی طرف لوٹ آئے۔
اس واقعے کو کچھ دن بیت چکے تھے۔ ایک دن پھر اس شرارتی لڑکے نے زور زور سے چلانا شروع کیا ۔ بھیڑیا آیا بھیڑیا آیا بھیڑیا آیا! اس کی آواز گاؤں والوں نے سنی تو گاؤں لوگ دوبارہ اس کی مدد کے لیے پہاڑی کے اوپر پہنچے تاکہ بھیڑئیے کا مقابلہ کیا جاسکے اور بھیڑوں کو بھیڑیے کے شکار سے بچایا جا سکے۔پہاڑی کے پاس پہنچ کر کیا دیکھتے ہیں،شرارتی لڑکا پہاڑی پر کھڑا ہو کر گاؤں والوں کی بیوقوفی پر ایک بار پھر ہنس رہا ہے ۔گاؤں والے سمجھ گئے کہ اس لڑکے نے شرارت کی ہے ۔ گاؤں کے لوگ اس کو برا بھلا کہتے ہوئے دوبارہ واپس گاؤں کی طرف لوٹ آئے۔
ایک دن پھر اس شرارتی لڑکے نے زور زور سے چلانا شروع کیا ۔ بھیڑیا آیا بھیڑیا آیا بھیڑیا آیا!
چونکہ گاؤں والوں کوپچھلے واقعات یاد تھے اس لئے وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ الٹا انہوں نے شرارتی لڑکے کو برا بھلا کہا اور اپنے معمول کے کام میں مشغول ہوگئے۔ اس دفعہ شرارت نہیں تھی بلکہ حقیقت میں بھیڑیا پہاڑی کے اوپر آچکا تھا ۔ بھیڑیوں کو بچانے کے لئے گاؤ ں سے کوئی نہیں آیا تھا اس لئے بھیڑیے نے اطیمنان سے اپنا کام کیا اور بھیڑیوں کو چیر پھاڑ کر کھا گیا ۔
اس سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ کبھی بھی جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، بار بار جھوٹ بولنے سے اگر سچ میں بھی آپ کسی مصیبت میں پھنسے ہوئے تو کوئی آپ کا اعتبار نہیں کرے گا۔
امید ہے آپ کو ویڈیو پسند آئی ہو گی، ویڈیو کو لائک، شئیر کریں اور چینل کو فالو کریں۔
For more stories, visit the following links:-
The Kind Kangaroo
• The Kind Kangaroo-(Do ...
The Helping Hand
• The Helping Hand-Short...
The Adventures of Sammy the Squirrel
• The Adventures of Samm...
The Curious Kitten
• The Curious Kitten-Sho...
Facebook Page: facebook.com/profile.php?...
Tiktok: www.tiktok.com/@learning.key?...
#learning
#learn
#story
#storyforchildrens
#storyforkids
#englishstory
#grapesaresour
#englishstory
#englishstoryforkids
#englishstoryforlearningenglish
#englishstoryforlistening
#englishstorycorner
#englishstoryforlistening
#englishstorywithmoral
#educationalstory
#educationalstoryforkids
#theboywhocriedwolf
#wolf
Негізгі бет شرارتی لڑکا اور بھیڑیا کی کہانی-بچوں کے لیے سبق آموز کہانی
Пікірлер