ایوان نقشبند دربار عالیہ مقدسہ چورہ شریف ضلع اٹک سے براہ راست بفیضان نظر: پیر سیّد محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی ؒ (دربار عالیہ مقدسہ چورہ شریف ) زیر صدارت:حضرت پیر سیّد احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی صاحب( جانشین واحد حضور تاجدار چورہ شریف ) زیر اہتمام: حضرت پیر سیّد احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی مجددی صاحب (پیر لالہ جی سرکار)
دربار مقدسہ چورہ شریف
عظیم الشان سالانہ عرس پاک خواجگان چورہ شریف
زیر صدارت خصوصی خطاب و دعا.
جانشینِ واحد حضور یوسف المشائخ کبیر الاولیاء تاجدارِ چورہ شریف رح
مرکزی سجادہ نشین دربار مقدسہ چورہ شریف
پیر طریقت رہبر شریعت عالمی مبلغ اسلام داعی اتحاد بین المسلمین پاسبان مسلک مجدد الف ثانی یادگارِ اسلاف آفتاب نقشبند عکس یوسف المشائخ شہریار تصوف فضیلت الشیخ منبع فیوض و برکات قاسم و امین فیضانِ چورہ شریف وارث مسندِ شیخِ کبیر حضور قمرالمشائخ الحافظ حضرت پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ صاحب گیلانی مجددی پیر سید حافظ جی سرکار زیدہ شرفہ مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان.
زیر اہتمام
نور نظر حضور یوسف المشائخ رفیقِ سفر کبیر الاولیاء پروردہ آغوشِ ولایت تاجدارِ چورہ شریف فخر السادات برادرِ اکبر حضور قمرالمشائخ پیکر خلوص و وفا صاحبزادہ اعلی مرتبت حضرت نور المشائخ صاحبزادہ پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ صاحب گیلانی مجددی پیر سید لالہ جی سرکار زیدہ شرفہ.
عرس پاک کی مرکزی تقریب کا آغاز اللہ ھو کی صداؤں میں
منوں پھولوں کی پیتیوں چھاؤں میں حضرت قبلہ عالم پیر سید حافظ جی سرکار زیدہ شرفہ کی آمد پر پرتپاک استقبال پر کیا گیا.
ملک بھر سے قافلوں کی شرکت قابل تحسین تھی.
نظم و ضبط اپنی مثال آپ تھا.
تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری ریاض احمد چوراہی نے حاصل کی.
نعت رسول پڑھنے کا شرف منظور نظر تاجدارِ چورہ شریف علی گوہر چوراہی ایڈووکیٹ کو حاصل ہوا. اور کیفیات کا عطاؤں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ تھا.
پروفیسر گلزار احمد مجددی صاحب نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے.
سید وہاج شاہ, حافظ غلام عباس نے بارگاہ رسالت میں اپنی اپنی حاضری پیش کر کے سماں باندھ دیا.
علامہ سید عرفان شاہ مجددی چوراہی نے عشق مصطفی اور فنا فی الشیخ کا مقام بیان کر کے سامعین کے دل موہ لئیے.
گاہے بگاہے اللہ ھو کی صداؤں میں وجد کی دنیا آباد تھی.
شیخ کامل پیر حافظ جی سرکار کی زیارت کو ایک دینا بے تاب تھی.
فدایان شیخ کبیر قربان صدقے واری جا رہے تھے.
خطیب پاکستان علامہ صاحبزادہ سید ابرار الحسن شاہ زیدی فیصل آباد نے فن خطابت کے جوہر دکھائے. حاضرین محفل نے دل کھول کر داد دی.
خطیب دلپذیر مقبول عرب و عجم خطیب پاکستان کی صاحبزادہ حافظ علامہ محمد عمران آسی چوراہی نے خطاب کیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی. سامعین قدموں پر کھڑے ہو کر اللہ ھو کا دیوانہ وار ورد کرتے رہے
وجد و کیفیات کا عالم تھا.
اسی دوران پیر بھائیوں کی دل کی دھڑکن پیر حافظ جی سرکار کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہمارا مان ہمارا فخر پرودرہ آغوشِ یوسف المشائخ قبلہ پیر لالہ جی سرکار معزز مہمانوں کے ساتھ اسٹیج پر رونق افروز ہوئے تو ہر خاص و عام کے چہرے پر تبسم تھا اللہ ھو کی صدائیں تھی. سابق ویز اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن شاہ صاحب مراڑہ شریف نے تلاوت نعت اور خطاب کر کے عشاقان مصطفی کے دلوں کو مدینہ بنا دیا.
حضور یوسف المشائخ کے پوتا جان پروردہ آغوشِ قمر المشائخ فخر خیابانِ چورہ شریف صاحبزادہ پیر سید عبیداللہ احرار شاہ گیلانی مجددی نے اپنے منفرد انداز میں بیان فرمایا تو علماء مشائخ انگشت بدنداں رہ گئے.
حضور قبلہ عالم حضرت پیر سید حافظ جی سرکار نے عرس کے جمیع حاضرین کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی اطاعت کرنے کی تلقین فرمائی.مزید فرمایا اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے تو اس کے محبوب سے بے پناہ محبت کی جائے.سگریٹ نوشی نہ کرنے اور جھوٹ نہ بولنے پنجگانہ نماز پڑھنے کا عہد لیا.
درود و سلام کے نذرانے پیش کئے گئے.
آخر میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی موجودہ معاشی حالات سے نجات پاکستان کے استحکام اور بقا کی خصوصی دعا کی گئی.
Негізгі бет Salana Urs Mubarak Khawajgan E Chura Shareef 2023
No video
Пікірлер