Very beautiful Naat
جھوم رہی ہے آج فضا
سن کے آہٹ جھومے گدا
صلی علی کی آئی صدا
اشکوں سے پھر ہے وضو کیا
سرکار کی آمد ہے گدا دیکھ رہا ہےسرکار کی آمد ہے گدا دیکھ رہا ہے
محبوب کی نسبت کو خدا دیکھ رہا ہے
والیل کی زلفیں ہیں تو مازاغ کا کجلا
خاتم ہے لقب انکا تو والشمس کا مکھڑا
انوار کو خود عرش عٌلٰے دیکھ رہا ہے
آمد ہے شہنشاہ کی خبر عرش سے آئی
صدیوں کا سفر سمٹا ہوئی پل میں رسائی
ہے عرش نشیں عبداللہ خدا دیکھ رہا ہے
کربل کو سجا کر جو معلی ہے بنایا
تپتے ہوئے صحرا پہ بہتر کو لٹایا
شبیر کی سجدے میں ادا دیکھ رہا ہے
گجرے ہیں درودوں کے تو نمدیدہ ہیں آنکھیں
حبدار یوں کرتے ہیں سرکار ہی کی باتیں
ایسے میں ہی آ جائے قضا دیکھ رہا ہے
تاریخ سے ثابت ہے جو خم میں ہوا اعلاں
جس جس کا ہوں میں مولا علی اس کا ہے مولا
ہاتھوں میں لیے ہاتھ وفا دیکھ رہا ہے
Негізгі бет Sarkar (S.A.W) Ki Amad hy|| New Naat 2024|| Fateh jang Meelad 2024|| Man Moj Tv
Пікірлер