سکردو۔ ڈی جی SCO کی خصوصی ہدایات پر ننھے ولاگر محمد شیراز کی رہائش گاہ پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔
بلتستان کے ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والا ننھا ولاگر محمد شیراز ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کامرکز بنا ہوا ہے۔
6 سالہ محمد شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا
محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا۔
حال ہی میں شیراز نے ایک ولاگ میں اپنے گاؤں میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی طرف نشاندہی کی تھی، جس پر ایس سی او نے قلیل مدت میں انٹرنیٹ سروس مہیا کر کے شیراز کی مشکل آسان کر دی۔
محمد شیراز نے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ڈی جی ایس سی او کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس سی او کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے ۔
Gilgit Media Network Directorate of Education Colleges, Gilgit-Baltistan Usman Wazeer Shirazi Village Vlogs
Негізгі бет SCO Provide Internet Facility at Young Vlogger Sheraz Home
Пікірлер: 39