Qawali Golra Sharif
شاہبازِ لامکانی مظہرِ ربِّ قدِیر
حضرتِ محبُوبِ سُبحانی شہہِ پیرانِ پیرؒ
اب مدد فرمائیے قیدِ خُودی میں ہُوں اسِیر
تاجدارِ مُلکِ قُدرت مظہرِ ربِ قدیر
یا قُطب یا غوث الاعظم یا ولی روشن ضمیرؒ
بحرِ عِصیاں میں طلاطُم اور اندھیری رات ہے
ہے بھروسہ جس پہ مُجھ کو آپ ہی کی ذآت ہے
زادِ راہِ آخرت کچھ بھی نہ میرے پاس ہے
ہاتھ پر تیرے بِکا ہوں لاج تیرے ہاتھ ہے
بندہ اَم درماندہ اَم ، جُز تو نہ دارم دستگیرؒ
ہو اگر آزاد اپنی قید ہست وبُود سے
ربط ہو جائے مدامی عبد کا معبُود سے
دیجیئے ناسوتی کو بھی صدقہ کچھ اپنےجُود سے
دامنِ اُمّید کو بھر دو گُلِ مقصُود سے
خاطرِ ناشاد را کُن شاد یا پیرانِ پیرؒ
ہستیِ فانی پہ ہے میری یقینی کا حُباب
زندگی اپنی نظر آتی مجھ کو اک سراب
دیجیئے اجداد کا اپنے تصدّق بے حساب
بر درِ درگاہِ والا سائلم اے آفتاب
جاؤں گا خالی نہ در سے آپکے پیرانِ پیرؒ
#GolraSharif #Qawli #PirSahbGolraSharif #QawliUrsEPakGolraSharif
Негізгі бет Shahbaz E La Makani Mazhar E Rab E Qadeer | Qawali Golra Sharif | Tuloo e Naseer
Пікірлер: 3