8 جون 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب۔
عمران خان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے، سردار علی امین خان گنڈاپور
نظریے کو جتنا دبایا جائے گا اتنا ہی ابھرے گا، وزیر اعلی
عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے یہ کون کر رہا ہے؟، علی امین گنڈاپور
ہمارا مجرم وقت کے حکمران ہیں یا کوئی اور، وزیر اعلی خیبر پختونخوا
ہمارا مجرم کھل کر سامنے آئے، نشاندہی کرے ہم اس سے حساب لیں گے ، علی امین گنڈاپور
اگر یہ لوگ فسطائیت کرکے سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں سمجھتے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، وزیر اعلی
ہم اس لئے چپ ہیں کہ ہمارا ظرف ہے، ہماری خاندانی اور سیاسی تربیت ہے، علی امین گنڈاپور
اگر جس دن عمران خان نے ہمیں آواز دی تو ہم نکلیں گے پھر آپ کی داستان بھی نہیں ہوگی داستانوں میں، علی امین گنڈاپور
ملک کے ساتھ بہت مذاق ہوگیا اب اس مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، وزیر اعلی
پختون 1857 سے لیکر اب تک قربانیاں دے رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
اب پختونوں کا خون بہنے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے، وزیر اعلی
ہم مزید پختونوں کا خون بہنے نہیں دیں گے، علی امین گنڈاپور
1971 میں ایک بندے کو اقتدار دینے کے لئے ملک کو توڑا گیا، علی امین گنڈاپور
آج ملک میں اسی صورتحال کو دہرایا جا رہا ہے، وزیر اعلی
ملک کو نقصان پہنچانے والی شخصیات ہوتی ہیں اور ایسی شخصیات اداروں کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں، وزیر اعلی
ہم ایسی شخصیات کے فیصلے نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
بغیر مینڈیٹ کے اقتدار میں بیٹھے لوگ سابق پاٹا اور فاٹا میں ٹیکس لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
پہلے ان ٹیکسوں کا حساب دیا جائے جو وفاقی حکومت پہلے سے وصول کر رہی ہے، وزیر اعلی
ہم وفاق سے اپنے حقوق لے کر اپنے عوام پر خرچ کریں گے، وزیر اعلی
جو ہمیں ہمارا حق نہیں دے گا وہ اسلام آباد کیا پاکستان میں نہیں رہ سکتا، علی امین گنڈاپور
جب تک وزیر اعلیٰ ہوں کسی کا باپ بھی سابقہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نہیں لگا سکتا، وزیر اعلی
ملک میں آئین کو کئی بار توڑا گیا ہے، علی امین گنڈاپور
آئین توڑنے کی سزا موت ہے، آئین توڑنے والوں کو آئین کے مطابق سزا ملنی چاہیے، علی امین گنڈاپور
عمران خان کو جس کیس میں 300 دن قید رکھا گیا آخر میں پتہ چل گیا کہ اس کیس میں کجھ بھی نہیں تھا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
ہم عمران خان کی بے گناہ قید کے ایک ایک دن کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور
اس دن سے ڈریں جب عمران خان ہمیں آواز دیں گے اور عوام سڑکوں پر ہوگی، علی امین گنڈاپور
پھر کوئی بھی اسلام آباد میں آرام سے نہیں بیٹھ سکے گا، وزیر اعلی
کشمیری نکلے تو تین دن میں ہوا نکل گئی اور اگر پختون نکلے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، وزیر اعلی
ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے اور مریں گے، علی امین گنڈاپور
عمران خان کو اس لئے جیل میں ڈالا گیا کیونکہ اس نے قوم کی خود مختاری، فلسطین، کشمیر اور اسلام کی بات کی، علی امین گنڈاپور
وہ وقت دور نہیں ہمیں ہمارا مینڈیٹ بھی ملے گا اور عمران خان بھی رہا ہوگا اور دیگر قائدین بھی ہمارے ساتھ ہونگے، وزیر اعلی
صوبے میں ترقی، روزگار اور دیگر تمام مسائل مل کر حل کریں گے، علی امین گنڈاپور
ترقی صرف باتوں سے نہیں عمل سے ہوتی ہے، وزیر اعلی
ہمارے کام ہمارے الفاظ سے زیادہ بولیں گے، وزیر اعلی
رشوت ستانی کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں، علی امین گنڈاپور
جو جنگل کاٹتا ہے عوام اس کے ہاتھ کاٹ دیں، میں عوام کا ساتھ دوں گا، علی امین گنڈاپور
Негізгі бет Swat Jalsa Dron Footage /08 Jun 2024/Information Diary
Пікірлер