اہلِ پاکستان کی ترکی سے محبت تو پرانی ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں عوامی سطح پر اس محبت کو ڈررامہ " میرا سلطان " نے ایک خاص رومانی رنگ دے دیا۔یہ تاریخی ترکی سیریل ہے جو عثمانی خلیفہ سلیمان اعظم کی حرم کی زندگی پر محیط ہے۔ آغاز میں یہ سیریل شو ٹی وی ترکی پر نشر ہو رہا تھا جو بعد میں سٹار ٹی وی پر منتقل ہو گیا۔
سلطان سلیمان اعظم سلطنت عثمانیہ کے دوسرے خلیفہ ہیں، ان کے عہد خلافت میں سلطنت عثمانیہ اپنے بام عروج پر جا پہنچی تھی۔ اس سیریل میں اصل تاریخ کو تبدیل کرکے سلیمان اعظم اور ایک کنیز روکسیلانہ جو بعد میں خرم سلطان کے نام سے سلیمان کی بیوی بنی، کی ذاتی زندگی کو بدنما انداز میں دکھا گیا ہے۔ اسی وجہ سے اس سیریل کو دنیا بھر میں خاصی تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سیریل کا اصل نام Muhteşem Yüzyıl (عظیم صدی) ہے جسے اردو میں میرا سُلطان کے نام سے جیو کہانی نے پاکستان میں نشر کیا۔
خرم سلطان) جس کا شادی سے قبل نام روکسیلانہ (Roxelana) تھا سلیمان اعظم کی بیوی اور ملکہ اور شہزادہ محمد، مہر ماہ سلطان، شہزادہ عبد اللہ، سلیم دوم، شہزادہ بایزید اور شہزادہ جہانگیر کی والدہ تھی۔ وہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ میں سب سے طاقتور خواتین میں سے ایک تھی اور سلطنت خواتین کے طور پر جانے جانے والے دور کی ایک ممتاز شخصیت تھی۔ اس نے اپنے شوہر کے ذریعے سلطنت عثمانیہ میں اقتدار کی طاقت حاصل کی اور سیاست میں متاثر کن کردار نبھایا۔ سفرِ ترکیہ کے بالکل آخری لمحوں میں حورم سلطان اور اس کے وابستگان کے مزارات دیکھنا بھی ایک عجیب تجربہ ثابت ہوا۔
آپ بھی دیکھیے۔
Негізгі бет Tomb of Hurrem Sultan A historical place of Istanbul : پیکرِ جمال حورم کا مزار
Пікірлер: 7