روحانیت کو میرا رائے مشورہ یہ ہے اِس کو بہت علم نہ بناؤ۔ روحانیت اِتنی ہی کافی ہے کہ ایک خیال سے اگر آنسو آ جائیں تو روحانیت پوری ہو گئی۔ایک نے کہا درود شریف پڑھو، ایک آدمی درود شریف پڑھتا رہا بآوازِ بلند، دوسرا روتا ہی رہا، اب بتاؤ کس کا درود شریف کیا ہے۔ایک شخص پیر، بزرگ کے پاس گیا۔ کہا سرکار دعا کرو دس سال میں کوشش کر رہا ہوں، میں وہاں حج پہ جا نہیں سکتا۔ کوئی ایس بات ہو جاتی ہے کبھی نام نہیں نکلتا، کبھی واقعہ نہیں ہوتا۔ کبھی کچھ نہیں ہوتا رونے لگ گیا۔ کہ آپ دعا کرو میں اِس دفعہ ضرور جانا چاہتا ہوں۔ پیر صاحب نے کہا اچھا آپ سب لوگ دعا کرو، کیا کہا انہوں نے کہ نہ جاؤ، وہ اور زور سے چیخ پکار کر کے رویا۔ پیر صاحب آپ نے برباد کر دیا یہ کیا کر دیا۔ تھوڑا سا ہوش میں آیا۔ پیر صاحب نے کہا دیکھو میں بوڑھا آدمی ہوں میں نے سولہا حج کیے ہوئے ہیں۔ اور اگر ممکن ہو میرے سولہ حج کا ثواب تو لیں لے اور یہ دردِ جدائی مجھے دے دے۔ یہ میرے سولہ حجوں سے زیادہ ہے۔ اب روحانیت کی کیا تعریف ہے، کہ روحانیت حج کا نام ہے، کہ حج کی آرزو کا نام ہے۔ اسلیئے اِس کا بیان نہیں ہو سکتا۔ کہ وہ کیا چیز ہے، بعض اوقات فراق جو ہے یہ روحانیت ہے، بعض اوقات وِصال روحانیت ہے۔ بعض اوقات وہ بلا لیں پاس تو روحانیت ہے، وہ نکال دیں تو یہ روحانیت ہے۔ کہ
رہنا ہے ہر حال میں راضی
ہر حال میں راضی رہنے والا روحانیت کے معنی سمجھتا ہے۔ اللہ تعالٰی کے قریب رہنے والے جو ہیں نا کچھ لوگ امیر ہوئے کچھ لوگ غریب ہوئے۔وہ اگر آپ کو دولت عطا کرے تو دولت مند ہونا روحانیت ہے۔ وہ اگر آپ کو غریبی عطا کرے تو غریبی میں راضی رہنا روحانیت ہے۔ اسلیئے یہ بیان نہیں کرنا اللہ نے مہربانی کی تو دولت ہی آ گئی ہے۔ دوسرا کہتا ہے بڑی ہی مہربانی کی سارا ہی دولت چلی گئی ہے۔وہ بھی مہربانی ہے یہ بھی مہربانی۔ آپ بات سمجھ رہے ہیں، بیٹا پیدا کر دے تب بھی مہربانی ہے، بیٹی عطا کرے تب بھی مہربانی ہے۔یہاں رکھے تو مہربانی ہے وہاں بلا لے تو بھی مہربانی ہے۔ مہربانی اُس کے ہر فیصلے کو خوشی سے قبول کرنے کا نام ہے۔صحت عطا کرے تب صحیح ہے صحت عطا نہ کرے تب صحیح ہے۔ جو چاہے کرے جیسے کرے کن فیکون کی ابھی آپ نے بات پڑھی ہے۔ مطلب اُس کا نام ہی ہے وہ پاور رکھتا ہے۔ جو ارادہ کرے ہو جاتا ہے۔ اُس کے ارادوں پر خوشی کے ساتھ سے سرنگوں ہونا روحانیت ہے۔تو روحانیت جو ہے وہ دعا بھی بعض اوقات نہیں کرتی، اب کیا دعا کی جائے، پیٹ میں درد ہے تو درد ہونے دو نا۔ پیر صاحب سے کہا مریدوں نے آپ بیمار ہیں اپنے لیے بھی دعا کیا کرو۔ دعا کی تھی آواز یہ آئی کہ فیصلہ کر یہ وجود تیرا ہے یا ہمارا۔ اگر تیرا وجود ہے تو تُو ٹھیک کب تک کرے گا۔ ہمارے اختیار میں دے دیا تو ہم جو چاہیں کریں۔ اب یہ فیصلہ کرنا ہے، کہ اُس کی مرضی پہ چلنا ہے کہ اُسے اپنی مرضی پہ چلانا ہے۔ تو میرا خیال ہے کہ اُس کی مرضی پر چلنا چاہیے یہ روحانیت ہے۔وہ تلوار سے گزار دے تب روحانیت ہے، آپ کو علیحدہ رکھے تب روحانیت ہے۔ جو بھی جِس حال سے گزارے
رہنا ہے ہر حال میں راضی
مالک سنگ ہے جیون بازی
تو ہر حال میں راضی رہنے والی بات ہے۔باقی اِس کی بڑی لمبی تشریح ہے، بس اِتنی بات یاد رکھو اُس کے فیصلے کو خوشی سے قبول کرنا۔ باپ نے کہا بیٹے سے میں نے خواب دیکھا آپ کو پیش کرنا ہے قربانی کیلئے، بیٹے نے یہ نہیں کہا کہ جواز کیا ہے تو کیا نہیں ہے۔ اُس نے کہا جو آپ کرو راضی ہے۔ آپ اپنا عمل کرو راضی ہیں۔ مجھے آپ شاکرین میں پائیں گے۔
For Official Website::: wasifaliwasif.pk ___ wasifaliwasif.org, wasifaliwasif.o...
Online BookShop::: kashifpublicat...
Shab Chiragh (Urdu Poetry) 1978
Kiran Kiran Sooraj (Aphorism) 1983
The Beaming Soul (English Version of Kiran Kiran Sooraj) 198?
Dil Darya Samundar (Essays) 1987
Qatra Qatra Qulzum (Essays) 1989
Ocean in Drop (English version Of Qatra Qatra Qulzam) 19??
Harf Harf Haqeeqat (Essays) 1994
Bharay Bharolay (Punjabi Poetry) 1994
Shab Raaz (Urdu Poetry) 1994
Baat Say Baat (Aphorism) 1995
Gumnam Adeeb (Letters) 19??
Mukalama (Dialogue, Speeches & Interview) 19??
Ziker-e-Habeeb (Na'tia Poetry) 2004
Dareechay (Aphorism) 2004
WasifYat (Essays) 2013
Kulyat-e-Wasif Ali Wasif (Poetry) 2014
Aqwaal-e-Wasif Ali Wasif Ka Encyclopedia 2014
Guftgoo (Questions & Answers Series - 30 volumes)
Guftgoo 1-5 (volume 1) 2015
Guftgoo 6-10 (volume 2) 2015
Guftgoo 11-15 (volume 3) 2015
Guftgoo 16-20 (volume 4) 2015
Guftgoo 21-25 (volume 5) 2015
محفلِ گفتگو
حضرت واصف علی واصف رح
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh ...
WASIF ALI WASIF BOOKS
WASIF ALI WASIF POETRY
WASIF ALI WASIF KALAM
WASIF ALI WASIF GUFTUGU
WASIF ALI WASIF LECTURES
WASIF ALI WASIF QUOTES
WASIF ALI WASIF NAAT
WASIF ALI WASIF AQWAL
WASIF ALI WASIF LINES
WASIF ALI WASIF SUFISM
Негізгі бет WASIF LINES ~~ Grace of ALLAH, Rohaniat, Acceptance (اللہ کا فضل، روحانیت)
Пікірлер: 25