یہ تمنا تھی کہ تکمیل تمنا کرتے سامنے تجھ کو بٹھا کر تیری پوجا کرتے کچھ نہ ہوتا جو محبت میں تو ایسا کرتے ھم تیرے حسن سے ایمان کا سودا کرتے سب نماز اک ہی سجدے میں ادا ہو جاتی بے خودی میں جو درِ یار پہ سجدہ کرتے عشق بخشا تھا تو پھر ایسی نظر دی ہوتی دل کے آئینے میں جلوہ تیرا دیکھا کرتے سجدہ کرنے کو اگر ملتا تیرا نقش قدم حرم اور دہر میں آکر تجھے سجدہ کرتے کاش اس طرح سے تکمیل عبادت ہوتی شوق سجدہ میں قدم یار کے چوما کرتے اے فنا یار کا دیدار اگر ہو جائے جان کیا چیز ہے ایمان کا سودا کرتے
@arifsheikh9565
6 жыл бұрын
Bhut umdah
@sahtvpakistan7557
2 жыл бұрын
Wah kamal ha g ashiq he jan sakta ha ya raz
@qayyumanwarajnala8131
7 жыл бұрын
Waah Waah g bouhat khubsurat MashaAllah SUBHANALLAH Haq faqeer
Пікірлер: 6