سیلاب نے پاکستان میں سنہ 2022 میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور حکام اس کا الزام زیادہ تر موسمیاتی تبدیلی پر ڈال رہے ہیں۔ لیکن کیا حکومت خود بھی اس کی ذمہ دار ہے، اور کتنی؟ اس سوال کا جواب ہم نے سیلاب کے ختم ہونے کے ساتھ ہی تلاش کرنا شروع کیا۔
اس کے لیے ہم نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے لے کر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتے خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے ہوتے ہوئے دریائے سندھ کے ڈیلتا تک کا سفر کیا ہے۔
چار قسطوں کی سیریز کی اس پہلی کہانی میں ہم آپ کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پر لے کر جا رہے ہیں۔ ہم دیکھیں گے گلیشیئرز کے سیلاب زیادہ کیوں آ رہے ہیں۔ اس میں گلوبل وارمنگ کا کتنا ہاتھ ہے اور پاکستان نے گزشتہ برسوں کے تجربات سے کتنا سبق سیکھا ہے، اس نے آفات سے بچنے کے لیے کتنی تیار کی ہے۔
رپورٹنگ: عمردراز ننگیانہ
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: فرقان الٰہی
پروڈیوسر: ثنا گلزار
سرجنگ گلیشیئر‘: گلگت بلتستان کی وہ خوبصورتی جو اب یہاں کے رہائشیوں کو ’خوفزدہ‘ کر رہی ہے
www.bbc.com/urdu/articles/czv...
#2022Floods #PakistanFloods #Pakistan #ClimateChange #Series #NaturalDisaster #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
bbc.in/1GsJCMR
Негізгі бет 2022 Floods in Pakistan (Episode 1): Did rapidly melting glaciers cause floods? - BBC URDU
Пікірлер: 176