Naat Sharif
Kalam/Poetry: Muhammad Azam Chishti
Voice: Najeeb ur Rehman Naz
ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے
بیٹھا ہے چٹائی پہ مگر عرش نشیں ہے
ملتا نہیں کیا کیا دو جہاں کو ترے در سے
اک لفظ نہیں ہے کہ ترے لب پہ نہیں ہے
تو چاہے تو ہر شب ہو مثالِ شبِ اسریٰ
تیرے لیے دو چار قدم عرشِ بریں ہے
ہر اک کو میسر کہاں اس در کی غلامی
اس در کا تو دربان بھی جبریل امیں ہے
رُکتے ہیں یہیں آ کے قدم اہلِ نظر کے
اس کوچےسےآگے نہ زماں ہے نہ زمیں ہے
اے شاہِ زمن اب تو زیارت کا شرف دے
بےچین ہیں آنکھیں مری بے تاب جبیں ہے
ہیں تیرے ہوا خواہوں میں مرسل بھی نبی بھی
کونین ترے زیرِ اثر، زیرِ نگیں ہے
دل گریہ کناں اور نظر سوئے مدینہ
اعظم ترا اندازِ طلب کتنا حسیں ہے
#NajeebNaz
#azamchishti
#naat
#mawlid
#eidmiladunnabi
#milad
#nabi
#yarasoolallah
#mawlidunnabi
#nasheed
#naatsharif
#naats
#mawlidunnabi
#اعظم۔چشتی
#نعت_شریف
#نعت
#نشید
#یارسول_اللہ
#نجیب_ناز
#ثنا_خوانی
Негізгі бет Музыка Aisa Koi Mahboob Na Ho Ga || Tribute To Great Azam Chishti || Najeeb Naz || ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا
Пікірлер: 10