Naat Sharif
Voice & Poetry: Najeeb ur Rehman Naz
نعت شریف: عشق تیرا ہے بندگی میری
کلام و آواز: نجیب الرحمٰن ناز
عشق تیرا ہے بندگی میری
تجھ پہ مٹنا ہے زندگی میری
نامِ نامی زَباں پہ آتے ہی
بات بگڑی ہوئی بنی میری
آپ کا ہوں گناہگار سہی
لاج رکھیو مرے نبی میری
غم نہیں پھر مجھے کوئی جب ہے
تیرے ہاتھوں میں یاوری میری
حاضری کا جو اذن مل جائے
دور ہو جائے بیکلی میری
وقتِ آخر ترے ہی جلوے ہوں
آرزو ہے یہ آخری میری
جلوہ فرمائیں گے مرے آقا
قبر میں ہو گی روشنی میری
لڑکھڑاؤں نہ حشر میں آقا
آپ کیجے گا رہبری میری
ناز اعزاز ہے ثناخوانی
کچھ نہیں ورنہ شاعری میری
#NajeebNaz
#mawlid
#meelad
#milad
#naat
#nabi
#eidmiladunnabi
#yarasoolallah
#Kalame_Naz
#nasheed
Негізгі бет Музыка Ishq Tera Hai Bandagi Meri || عشق تیرا ہے بندگی میری || Naat by Najeeb Naz
Пікірлер: 10