ڈاکٹر مبارک علی ہمارے عہد کے معروف مورخین میں سے ایک ہیں۔
تاریخ سے متعلق ان کا نظریہ عوامی تاریخ بیان کرنا ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ عوام ہی ہوتے ہیں جو کسی معاشرے ۔ تہذیب ۔علوم و فنون و فکر کو وجود میں لاتے اور اس کی ترویج کرتے ہیں ۔
پہلی کتاب میں ڈاکٹر صاحب نے مختلف گروہوں یا ہجوم کے کلچر اور اس کے پیچھے اس گروہ کی فکر مفاد اہداف وغیرہ کو دل چسپ انداز میں بیان کیاہے جس سے مختلف گروہوں اور ان کے جمع ہوکر اپنے مفاد کے لیے احتجاج یا جدوجہد کرنے کے اسباب سامنے آجاتے ہیں۔
دوسری کتاب دراصل ایک اور مورخ پروفیسر ایلن سی گولز کے یونانی رومی اور جدید فلسفیوں کے افکار پر دیے گۓ لیکچرز کا مجموعہ ہے جس تبصرہ و ناقدانہ جائزہ جناب ڈاکٹر مبارک علی صاحب نے کیا ہے ۔
دونوں کتابیں تاریخ اور اس کے مختلف پہلوؤں کو آسان انداز میں سمجھنے کے لیے بہترین ہیں ۔
اشفاق احمد کراچی
Негізгі бет Review ڈاکٹر مبارک علی کی دو کتابیں۔بدلتی دنیا پبلیکشنز
Пікірлер: 5