کلام : مومن خان مومنؔ
Kalam Momin Khan Momin
Recitation || Haji Mehboob Ali RA
, Darbari Qawal Astana Aaliya Golra sharif
بہ صوت الجمیل عندلیبِ رومی ؒ حاجی محبوبؒ علی
درباری قوال درگاہِ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف
English Translation | Musab Bin Noor
انگریزی ترجمہ : مصعب بن نور
Qawali Golra Sharif
قوالی گولڑہ شریف
Sag e Koy e Yar
سگ کوئے یار
__________________________________
Presented by || Muhammad Ishfaq Ghallo
Whatsapp || wa.me/923055000692
Facebook || / sagekoyeyar
Twitter || / koy_sag
Instagram || instagram.com/mehrvi11?igshid...
-----------------------------------------------------------
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم جو تھا مرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
میں نے دنیا چھوڑ دی تیرے لیے
ساری دنیا کے ہو تم میرے سوا
وہ نگاہیں جن سے تھی مجھ کو تسلی کی امید
تشنۂ خوں ، آفتِ دل ، دشمنِ جان ہو گئیں
وفادار بن لو تم آپ اپنے منہ سے
مجھے یاد ہیں سب جفائیں تمہاری
الفت میں جس کی ناز تھا وہ بے وفا ہوا
کیا اپنے دل میں سمجھے تھے ہم ہائے کیا ہوا
وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تم سے بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہو
دو دن میں یہ مزاج ہے آگے کو خیر ہو
ساری دنیا چھوڑ دی جن کے لیے
ہائے مجھ سے وہی انجان بنے بیٹھے ہیں
یا نہیں دوستی کے ہم قابل
یا محبت کا قال ہے شاید
کبھی بیٹھے سب میں جو روبرو تو اشارتوں سے تھی گفتگو
وہ بیان شوق کا برملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
تو چھپ کے مجھے دیکھے میں چھپ کے تجھے دیکھوں
بس آنکھوں ہی آنکھوں میں دنیا نظر آتی تھی
جسے آپ گنتے تھے آشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مومنؔ مبتلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
تو جانتا ہے ظالم ہر اک کو بزم میں
پر جانتا نہیں تو مجھے جانتا نہیں
Негізгі бет Ойын-сауық Wo Jo Hum Men Tum Men Qarar Tha وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا Haji Mahboob Ali Qawwal RA Golra sharif
Пікірлер: 17