@Dr.NomanKarim Please like & share the video and subscribe the channel for more informative videos.
مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں
دینِ اسلام فساد کی جڑ کو کاٹتا ہے
جہاں جہاں لاتقربوا کے الفاظ ہیں، اس کا مقسد فساد کی جڑ کاٹنا ہی ہے
اخوۃ کے لفظ میں کتنا مزہ ہے
اخوت کا جو تصور اسلام نے دیا ہے، بڑے بڑے دعویداروں کا نظریہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا
Magna Carta سے بہتر تصور
اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ، سب بھائی ہیں، جیسے اپنے سگے بھائیوں کے درمیان صلح ضروری سمجھتے ہو ویسے ہی ان کے درمیان بھی صلح کراؤ
مومن نہ خود اس پر ظلم کرتا ہے نہ اس کو کسی ظالم و بدمعاش کے سپرد کرتا ہے
ہم زبانِ حال سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم صرف قولی مسلمان ہیں اور عملی طور پر تو ہمارے کام اسلام سے مطابقت نہیں رکھتے
ف-ل-سطین کے بچوں کی جگہ کبھی اپنے بچوں کو رکھ کر سوچیں، دیکھیں کیسے آنسو نکلتے ہیں
گویا ہم نے اسلام کا رشتہ توڑ لیا ہے
روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوا اور آج کیا ہورہا ہے
روزِ محشر ہمارے گریبان ہوں گے اور ان کے ہاتھ ہوں گے
کیا ہم نے اپنی ذمے داری پوری پوری کی؟
کیا ہم نے زبان کے چسکوں کو ہی چھوڑ دیا؟ کیا ہم کفر کو مضبوط نہیں کررہے؟ کیا مجبوری ہے؟
حرمِ پاک میں تو دنیا کے مسلمانوں سے ہم گلے ملتے ہیں لیکن اس کے بعد کیا؟
ہم مومن ہیں تو ہر وقت مومن ہوں، ہر لحظہ مومن ہوِ ہر جگہ مومن ہوں
یہ کیا کہ ہم مسجد میں نمازی ہیں اور مسجد کے باہر فسادی ہیں
تقویٰ خشیتِ الہیٰ ہے۔ یہ دل کی کیفیت ہے۔ یہ داڑھی ٹوپی میں محدود نہیں ہے۔
ایک مشہوری وہ ہے جو ہم اپنی خود کرتے ہیں اور ایک وہ ہے جو اللہ کسی کی کرتا ہے، اللہ نے جس کی محبت مخلوق کے دلوں میں ڈال دی وہ باقی ہے
چٹائی پر سونے والے فاروقِ اعظم نے کون سی پبلسٹی کی تھی اپنی، لیکن آج بھی وہ زندہ ہیں
جب تقویٰ دلوں میں آتا ہے تو اللہ اسے دوام عطا فرماتا ہے
واللہ فی عون العبد ما کان العبد فی عون اخیہ - یہ ہے رشتہ اخوت کا ثمر
کوئی مشکل میں ہمارے پاس آئے تو اس کی مدد جس حد تک کرسکتے ہیں، کریں
آج ہمارے پاس کی بات سننے کا بھی وقت نہیں ہے، مدد کرنا تو درکنار
بزرگوں کا حال یہ رہا ہے کہ کسی کا کام کرنا ہو تو ساتھ جایا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب تک ماتھے کا بل ختم نہ ہوجائے، تب تک پرسکون نہ ہوتے تھے
جب کوئی کسی کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس کے لیے دعا کرتا ہے کہ اے اللہ جو یہ اپنے بھائی کے لیے مانگ رہا ہے اسے بھی عطا فرمادے۔
اپنے مومن بھائیوں کی غیر موجودگی میں اس کے لیے دعا کیا کرو
ہمیں معلوم ہو بھی جائے کہ کسی کے گھر میں لڑائی ہوئی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ سانوں کی؟
جب تک مرتے نہیں ہیں، تب تک کوئی ہم دردی کے لیے نہیں آتا۔
مرنے کے بعد ہمدردی بھی مومن کا حق ہے، لیکن زندگی میں مدد بھی ذمے داری ہے
دنیا و آخرت میں اخوتِ اسلامی کا فائدہ ہوگا، اسے اختیار کرنے کی نیت کرلیں
Негізгі бет سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10 کی تفسیر، مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں - Momins (believers) are brothers
Пікірлер